دبئی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے: سادات شاہ

  اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ممبر ملٹی نیشنل اینڈ کارپوریٹ کمپنیز کمیٹی صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ گلف کنسٹرکشن کمپنی دبئی کے سی ای او شیخ سلطان المعزوری کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی  خواہش کا اظہار خوش آئند ہے،متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں،ملٹی نیشنل گروپ لیک شور سٹی میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او گلف کنسٹرکشن کمپنی شیخ سلطان المعزوری سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور بالخصوص ٹورازم سیکٹر میں جوائنٹ وینچر کے لیے پرکشش مراعات قابل تحسین ہیں، شیخ سلطان المعزوری کی طرف سے سیاحتی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی پر ان کے مشکور ہیں۔اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر شیخ سلطان المعزوری نیسی ای او لیک شور سٹی  سید سادات حسین شاہ سے ملاقات کی اورپاکستان میں سیاحت کے شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن