ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ مجسٹریٹ تھا نہ ٹیکسلاکی عدالت سے گذشتہ رات’’ڈیرہ بل شر یف‘‘زبیرخان،کی بیٹھک یونین کونسل خرم،تھانہ ٹیکسلاپولیس کی کاروائی کے دوران جن 13افرا د، جن میںسرکردہ شخصیات کانام بھی شامل تھے، کوقمار بازی کرنے کے الزام میںگرفتارکرکے مقدمہ درج کیاگیاتھا،متذکرہ گرفتارشدگان ملزمان کوعدالت سے ضمانت پررہاکرد یاگیا،اس سلسلہ میں ٹیکسلا بار کے سابق صدرمیرناصربلال ایڈوکیٹ وٹیکسلابار کے دیگرمعززوکلاء نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدا لت میںپیش ہوکرمتذکرہ گرفتارشدگان جن پرقماربازی کرنے کاالزام عائدکیاگیاتھا کے بارے میںتھانہ ٹیکسلاپولیس کی کاروائی کوبدنیتی پرمبنی کاروائی قراردیا،اورکہاکہ جس سیکشن کے تحت ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ہے،اس کاقانو ناًاطلاق نہیں ہوتا،ایف آئی آر،میںجووجہ بیان کی گئی ہے،اس کیلئے پولیس کے پاس عدالت کی طرف سے سرچ ورانٹ کاہو ناضروری ہے،تاہم پولیس نے کسی کی ایماء پرزبیرخان کی ذاتی بیٹھک میںداخل ہوکران کے دوستو ںکو حراست میںلے لیا اورقماربازی کا مقدمہ درج کرلیا،فاضل عدالت نے میرناصربلال ایڈوکیٹ کے دلائل سے اتفاق کر تے ہوئے قمارباز ی کے الزام میںگرفتارافر ادکو فو ری طورپرضمانت پر رہاکرنے کاحکم جاری کردیا ،یہاںیہ امرقابل ذ کر ہے کہ وقوعہ کی رات جب پولیس گرفتارشدگان کولے کراپنی بلڈنگ میںپہنچی،توان سے ملاقات کیلئے وکلاء کاایک وفدتھانے گیا،جس پرپولیس نے تھانے کے گیٹ کوبندکردیااوروکلاء کواندرداخل ہونے کی اجازت نہ دی،جس پرٹیکسلابارکے وکلاء مشتعل ہو گئے اورانہو ں نے پولیس کے رویے کے خلاف بار کے لیٹرپیڈپرٹیکسلاپولیس کے احاطہ کچہری میںد اخلہ کی پابندی کااعلان جاری کردیا اوراحاطہ کچہری کے گیٹ پروکلاء کاپہرہ لگادیا،کہ پولیس احاطہ کچہر ی داخل نہیںہوسکتی بعدا زا ںایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا راناکاشف علاقہ کی معروف شخصیت کے ہمراہ معذر ت کرنے کی خاطر ٹیکسلابارپہنچ گئے اورپولیس کے معافی مانگنے پرٹیکسلابارنے انہیںمعاف کردیا،اور پو لیس کے داخلہ کی پابندی کانوٹس واپس لیتے ہوئے کہاکہ پولیس آئندہ اس طرح کے اپنے رویے کااعادہ نہیںکرے گی۔