کہوٹہ ایم سی کو ترقیاتی فنڈ میں  نظر انداز کیا گیا،راجہ طارق عظیم  

کہوٹہ (نامہ نگار)سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ حکومت کی جانب سے کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے تقریبا ایک ارب 75 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے مگر کہوٹہ ایم سی یو سی پنجاڑ دیگر یونین کونسلوں کو نظر انداز کیا گیا اس غیر منصفانہ فنڈز کی تقسیم پر دکھ ہوا انہوں نے کہا کہ ایم این اے ایم پی اے پورے حلقے کے لیے منتخب ہوئے ہیں صرف مخصوص علاقوں کے لیے نہیں منتخب ہوئے نمائندوں کا حق بنتا تھا کہ فنڈز برابری کی سطح پر تقسیم کیے جاتے ہر یونین کونسل کو ان کا حق ملتا مگر نا انصافی سے کام لیا گیا انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں فنڈ زسے محروم علاقوں کو بھی فنڈز فراہم کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن