دین اسلام نے والدین کے احترام کو از حد ضروری قرار دیا،سائیںشعبان فرید

Oct 14, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار)سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محمد شعبان فریدکلیامی صابری نے اپنی والدہ مرحومہ کے چہلم کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ دین و دنیا میں سرخروئی کے لیے عبادات کے ساتھ ساتھ والدین،اساتذہ،اولیائے کرام،ان کے حجروں، آستانوں اور مخلوق خدا کی خدمت سمیت لاتعدا داسباب ووسائل ہیں جن میں ماں کا درجہ بلند ہے دین اسلام نے والدین کے احترام کو از حد ضروری قرار دیا ہے اولاد کو چاہئے کہ والدین کا احترام کرتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کا موقع ہرگز ضائع نہ کرے ختم شریف کے بعد دعا میں ملت اسلامیہ خاص طور پر ملک وقوم کے استحکام کیلئے بھی دعا کی گئی،محفل مقدسہ میں بانی وچیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوہارملک امریز حیدر،گوجرخان میڈیا سنٹر کے کوآرڈی نیٹر محمد یاور منیر ملہوترہ،عبدالباقی گولڑوی سمیت متعد د علمائے کرام ودیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں