واثق عباس اور کائنات اظہرکی زیرنگرانی افسران بہترین خدمات انجام دے رہے

Oct 14, 2024

 ٹیکسلا(نمائندہ نوا  ئے وقت )ا سسٹنٹ کمشنر ٹیکسلاو اثق عباس اورٹیکسلاواہ سرکل پو لیس کی نگران کائنات اظہر کی زیرنگرانی تحصیل ٹیکسلاواہ کے علا قو ں میںماتحت انتظامی افسران بہترین خدمات انجام د ے رہے ہیں،تحصیل سطح پرجرائم پیشہ عنا صر کاقلع قمع کرنے اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے بردہ فروشوںکے خلاف جواقدامات اٹھائے جار ہے ہیں ،وہ قابل ستائش ہیں،اے سی ٹیکسلاواثق عباس کی جا نب سے ٹیکسلاکے دیہاتی سرکل میںعو امی مسائل کومو قع پرحل کرنے کی خاطرجوکھلی کچہری منعقدکرنے کاا  قدام اٹھایاگیاہے،اس سے عوام کودرپیش مسائل فوری حل کرنے میںسہولت محسوس کرینگے،علاوہ ازیںتھانہ ٹیکسلامیںاے ایس پی کائنات اظہرکی جانب سے بھی جوعوامی کچہری لگائی گئی ہے،وہ قابل ستائش ہے، تاہم پولیس کوجرائم پیشہ عناصراوردیگراخلاقی سرگرمیوں میںملوث چاہے وہ کتنے ہی اثرورسوخ کے مالک کیو ںنہ ہوں،ان پرہاتھ ڈالتے وقت مضبوط قانونی دفعا ت کوشامل کرکے انہیںقانونی مراحل سے بچ کرنکلنے کی کوئی گنجا ئش فراہم نہ کی جائے،ان خیالات کااظہا رتحصیل ٹیکسلاکی مشہورعوامی سیاسی سماجی شخصیت حاجی ابرا ردلدارخان نے اپنے ایک بیان میںکیا،انہو ں نے کہاکہ جرائم پیشہ افرادپراوربری شہرت رکھنے والے بدنام زمانہ لوگوںکوقانونی گرفت میںلے کرہی معاشرتی تطہیرکامشن مکمل کیاجاسکتاہے۔

مزیدخبریں