ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)معروف نعت خوا ںالحاج عبدالرزاق جامی اورٹھیکیداری کمپنی ایم ڈبلیو ایف پی کی مشہورشخصیت حاجی مشرف خان آ ف پشاور،مسلم لیگ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صدر حاجی محمدفیاض خان تنولی کوعمرہ کی سعادت حاصل ہو نے پرمبارکباددینے واہ کینٹ ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے،الحاج عبدالرزاق جامی نے کہاکہ جن کے سینوںمیںنبی پاکؐ کی سچی محبت موجودہوتی ہے،ا نہیںزندگی میںبارباربیت اللہ شریف کی حاضری او ر روضہ اطہرمبارک پرسلام پیش کرنے کی سعادت حا صل ہوتی ہے،انہوںنے حاجی فیاض خان سے کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ رمضان شریف میں عمر ہ کرنے اورمسجدنبویؐمیںقیام کرنے کی سعادت کے ساتھ ساتھ رمضان کے علاوہ بھی آپ کوعمرہ کی سعادت کیلئے مکہ المکرمہ میںپہنچنے کااعزازحاصل ہے،عبدالرزاق جامی نے کہاکہ قائدمسلم لیگ میا ں محمدنوازشریف میرے ساتھ بہت زیادہ مشفقانہ ر ویہ رکھتے ہیں،اوراپنے والدبزرگوارمیا ںمحمدشر یف مر حوم کی میرے ساتھ محبتوںکے جذبہ سے ہرسطح پرآ گے بڑھانے کیلئے مصروف عمل رہتے ہیں،میاںنو ازشریف نے ڈیڑھ ماہ قبل میری درخواست پرمیر ے آبائی ضلع چکوال میںمتعددسڑکوںکی تعمیرکیلئے منظوری دے دی ہے،اورپنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکاہے،جس پرمیںقائدمسلم لیگ میاںنوازشریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز کاشکرگزارہوں،عبدالرزاق جامی نے حاجی فیاض خا ن سے کہاکہ آپ اس اعتبارسے بھی محترم ہیں، کہ آپ کاسیاسی تعلق مسلم لیگ نوازشریف کے ساتھ ہے،میاںنوازشریف وفادار،اورقدردان سیاسی شخصیت ہیں،اورموجودہ حالات میںوزیراعلی پنجا ب مریم نواز،جواعلی خدمات انجام دے رہی ہیں ،یہ تمام ترکریڈٹ قائدمیاںمحمدنوازشریف کی شخصیت کو جاتاہے،جن کی بہترین تربیت اورکا رکر دگی کی بدو لت مریم نوازصوبہ پنجاب میںانقلابی اقدامات اٹھا کرعوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔