راولپنڈی( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) شنگھائی تعا ون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تعطیلات کے نو ٹیفکیشن کا ضلع مری کی حدود میں اطلاق نہیں ہو گا ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تعطیلا ت کا نوٹیفکیشن جڑواں شہروں تک محدود ہے۔ تعطیلا ت کے نوٹیفکیشن کا ضلع مری کی حدود میں اطلاق نہیں ہو گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع مری میں کوئی چھٹی نہیں ہے۔ تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔ ضلع مری میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔