اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، اعظم خان

Oct 14, 2024

 مری(نمائندہ خصوصی) الخدمت فانڈیشن پاکستان کے ادارے آغوش کالج مری میں اساتذہ کی تکریم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ نے اپنے اساتذہ کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر پرنسپل آغوش کالج مری نے کہا کہ بچوں کی تربیت اور کردار کو بہتر بنانے میں والدین کے بعد اساتذہ کی کاوشیں شامل ہوتی ہیں اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں اور اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ معلم انسانیت آپ ؐ کے اسوہ حسنہ کے مطابق بچوں کی راہنمائی میں اپنا کردار ادا کریں،پرنسپل آغوش کالج مری محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور قوموں کی ترقی انہی کے دم سے ہے انہوں نے کہاکہ الخدمت فانڈیشن پاکستان کے زیر انتظام آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیم کا اقامتی ادارہ ہے جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خواراک اور دیگر سہولیات میسر ہیں، آغوش کالج مری ایکسپریس وے پر اسلا م آباد سے 35 کلو میٹر کی مسافت پرواقع ہے۔  

مزیدخبریں