ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے کافی مسائل سے دو چار ہیں،عابد حسین 

Oct 14, 2024

  بیول (نامہ نگار)ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے کافی مسائل سے دو چار ہیں تحصیل گوجرخان کے دیہی علاقوں میں ٹریفک جام ہونا ہمارے علم میں ہے لیکن ہماری مجبوری یہ ہے عملہ کم ہے اور علاقہ زیادہ ہے اس لئے کچھ مسائل پیدا ہو رہے ہیں پوری طرح کوشاں ہیں کے ٹریفک کا دبا کم کیا جائے ڈرائیونگ لائسنس کا طریقہ آسان بنا دیا گیا اس لئے لوگوں کو چاہیے کے لائسنس بنوائے اور ہیلمٹ کی لازمی پابندی کریں یہ پیشکش محدود مدد کے لئے ہے اس کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈرائیونگ لائسنس سینٹر گوجرخان کے انچارج عابد حسین نے مسلم لیگ یوتھ وِنگ کے صوبائی رہنما و گوجرخان بار ایسوسیشن کے میڈیا ایڈوائزر شیخ طارق محمود سیٹھی سے کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طارق سیٹھی نے انہیں بیول چوک اور شہر  میں ٹریفک شدید بحران سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دلایا کے بیول ٹریفک کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں