فتح جنگ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنما ملک محمد اسلم آف حطار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہیں ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال کی کاوشوں سے حطار گاں کی رابطہ سڑک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے اہلیان حطار اپنے قائد ملک سہیل خان کمڑیال کے شکر گزار ہیں جنھوں نے خصوصی توجہ دے کر ہمارے مسائل حل کئے اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں انھوں نے کہا کہ حلقہ این اے 50کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے کر عوامی مسائل کو حل کرنے اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ لوگوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حلقہ کے تینوں بڑ ے شہروں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ حلقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت بجلی و سوئی گیس گلیوں نالیوں کی پختگی کے ساتھ ساتھ میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے انھوں نے کہا کہ حکومت عوامی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے حکومت کی کوششوں سے معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آ رہے ہیں جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے انھوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ملک سہیل خان کمڑیال عوامی نمائندہ ہونے کا حق پوری طرح اادا کر رہے ہیں ان کی قیادت میں ان شا اللہ حلقہ کے مسائل حل ہونگے ۔
پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ،ملک اسلم
Oct 14, 2024