اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصرکی گرفتار ی کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر دیا اس سلسلہ میں تھانہ کراچی کمپنی ، سبزی منڈی اور تھانہ کرپا کی ٹیموں نے ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 02 عد د رائفلیں اور 05عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدما ت درج کر لئے گئے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے جان و ما ل اور ان کی عزت کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکی گرفتار ی کے لیے کریک ڈاؤن
Oct 14, 2024