اسلام آباد(خبرنگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیم نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونے والی انٹر ڈیپارٹمنٹل کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی، ایچ ای سی کی ٹیم نے انتہائی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 18 تمغے جیتے جن میں 1 گولڈ، 6 سلور اور 11 برانز میڈل شامل ہیں خواتین کی کیٹیگری میں نمرہ علی نے انفرادی کاتا میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ٹیم کاتا میں حافظہ اقرا انور، سمایا رفاقت اور عائرہ فیصل پر مشتمل ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹیم نے ٹیم کمائٹ میں ایک کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ دیگر مقابلوں میں فی میلز پلیئرز نے چار چاندی کے تمغے اور مختلف مقابلوں میں تین کانسی کے تمغے حاصل کییمردوں کے مقابلوں میں بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث ندیم نے انفرادی کاتا میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ حارث ندیم، دلاور، نعمان ارشد اور عالیان پر مشتمل ٹیم نے ٹیم کاتا میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ٹیم نے ٹیم کمائٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ سید وصی حیدر نے 75 کلوگرام سے کم وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ دیگر مرد کھلاڑیوں نے وزن کے مختلف زمروں میں پانچ کانسی کے تمغے جیتیماہرین سپورٹس کی رہنمائی، اپ ٹو دی مارک ٹریننگ، ٹیم ورک، کھلاڑیوں کی لگن اور محنت اس شاندار کارکردگی کا باعث بنی۔ چیمپیئن شپ میں ایچ ای سی کا کھیلوں کے فروغ کے لیے متحرک کردار کھیلوں کے مستقبل کے لیے ایچ ای سی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے تعلیمی اداروں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایچ ای سی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
ایچ ای سی کی انٹر ڈیپارٹمنٹل کراٹے چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن
Oct 14, 2024