انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ملک افتخار احمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری اوقاف پنجاب ملک افتخار احمد، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی زون جواد عزیز جلالی، مولانا عبد الماجد مہتمم جامعہ اصحاب صفہ مولانا حافظ محمد اقبال رضوی، مولانا صدیق الحسنین سیالوی مولانا امان الغفور مولانا عبد الباسط مولانا محمد شریف مفتی مجیب الرحمن مولانا عقیل الرحمان مفتی محمد سعید ملک سفیر اعوان مولانا عبد الجلیل قاری عبد الکریم  محمد کاظم کثیر تعداد میں علما کرام طلبا اور نمازیوں نے جامعہ اصحاب صفہ ڈینگی سیمینار میں بھرپور شرکت کی۔ محکمہ اوقاف سیکرٹری اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری کی خصوصی ہدایت پر عمل پیرا ہے ۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اوقاف ملک افتخار احمدنے ڈینگی سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ڈینگی کے بارے میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی میں ڈینگی کی  صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، عوامی تعاون سے ڈینگی کو مکمل شکست دی جا سکتی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری ملک افتخار احمد نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی نمائندے محکمہ اوقاف کی ٹیموں کے ساتھ فیلڈ وزٹ کرکے ڈینگی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،اس وقت ہماری ذمہ داری ہے ڈینگی پر قابو پانا ہے۔صفائی نصف ایمان ہے اسلیے اپنے گھروں کے اندر اور اپنے علاقے میں ماحول کو خشک اور صاف رکھیں حکومت پنجاب عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے سرگرم  ہے  اس حوالے سے محکمہ اوقاف مذہبی امور راولپنڈی زون ڈینگی آگاہی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے

ای پیپر دی نیشن