راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے دنیا کے پاکستان سے رابطے قوم کے لیے اچھا شگون ہے ائی ایم ایف ہر دفعہ پاکستانیوں کو بلیک میل کرتا ہے اس سے جان چھڑوائی جائے۔ پاکستان کو قرض کے نہیں کاروبار کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں شنگھائی تعاون اجلاس سے ملک دشمن عناصر ماتم زدہ نظر اتے ہیں ۔ شنگائی اجلاس کا مضبوط اعلامیہ ملک دشمن عناصر کو المیہ میں مبتلا کرسکتا ہے۔ پاکستان جب تک معیشت کی سڑک پر نہیں چلے گا دنیا ہمیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا عبدالظاھر فاروقی پیر عبدالمجید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اظہار بخاری نے کہا کہ اجلاس میںتمام شریک ممالک مل بیٹھ کر ایسی پالیسیاں مرتب کریں کہ تمام دنیا میں امن قائم ہو جائے پاکستان دیگر ممالک اپنی دولت مشترکہ بنائیں اپنے مسائل خود حل کریں تو غیر کی غلامی سے نجات مل جائے گی مشترکہ بلاک کی تشکیل مشترکہ مفادات کے تحفظ سے دنیا پر امن بن جائے گی۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، اظہار بخاری
Oct 14, 2024