دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کیلئے اتباع رسولؐ  ضروری ہے،حاجی ظفر اقبال 

Oct 14, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کائنات کا ذرہ ذرہ نبی کریمؐ پر درود و سلام بھیجتا ہے نبی پاکؐ کا میلاد منانا عین عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد غوثیہ لالہ رخ کالونی میں منعقدہ میلاد مصطفی ؐ کانفرنس سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ  ہماری خو ش نصیبی ہے کہ اللہ نے ہمیں اس نبیؐ کی امت میں پیدا کیا جو تمام انبیاء کے سردار، خاتم النبیینؐ اور رحمت اللعالمینؐ ہیں۔عشق رسولؐ کے بغیر کامل ایمان ممکن نہیں اور اتباع رسولؐ  ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کا واحد طریقہ ہے۔ دنیا کے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ تفرقے میں نہ پڑیں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں ۔

مزیدخبریں