اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ بھارہ کہو کے علاقے کوٹ ہتھیال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بائیکیا رائیڈر کو قتل کر دیا پولیس کو محمد ریاض نے بتایا کہ میری بھانجی کا خاوند محمد امجد بائیکیا چلاکراپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھاوہ قاسم آباد میں اپنے گھر سے بائیکیا موٹر سائیکل نمبرAJH 7468 پرمحنت مزدوری پر گیا جس کے قتل کی اطلاع پراحباب کے ہمراہ پولی کلینک ہسپتال گیا محمد امجد کو نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا ہے مقتول کا موٹرسائیکل اور موبائل فون نہیں ملے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔