راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام راول روڈ اور اولڈ ائیر پورٹ روڈ کی گرین بیلٹس پر موسم سرما کی پودوں کی کاشت اور لوگوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے پی ایچ اے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات ہر راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس پر ایک طرف انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے لاروا تلف کرنے کی سرگرمیاں جاری ہیں وہیں گرین بیلٹس اور پارکس میں موسم سرما کے پودوں کی کاشت کا کام بھی جاری ہے۔گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی نے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا جی خصوصی ہدایات ہر مہم کا آغاز کیا گیا یے اور اس حوالے سے پی ایچ اے سٹاف اور پی ایچ اے کی گاڑیوں نے خصوصی مہم میں شرکت کی ۔ گرین بیلٹس کی صفائی اور دیکھ بھال کے حوالے سے گھاس کی کٹائی اور پودوں کی کیاریوں کی تزئین و آرائش کی گئی ۔ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ اولڈ ائیر پورٹ کے ارد گرد تمم روڈز کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے بھی تزئین آرائش کی جا رہی ہے ۔ اور گرین بیلٹس کو خوبصورتی سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔۔
راول روڈ اور پرانا ائیر پورٹ روڈ کی گرین بیلٹس پرپودوں کی کاشت کا آغاز
Oct 14, 2024