ریس کورس پولیس کابرف خانہ چوک اور گردونواح میں سرچ آپریشن

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریس کورس پولیس نے برف خانہ چوک اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت،لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران 19 گھروں، 10 دکانیں،04 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طور پر 40 افراد کے کوائف کی چیکنگ کی گئی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن