راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول سوسائٹی کی تنظیموں، قانونی ماہرین، اور شہریوں نے پاکستان میں وسل بلورز کے تحفظ کے لیے فوری اور مضبوط قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک جامع وسل بلور پروٹیکشن ایکٹ نافذ کرے، یہ ایکٹ ان افراد کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہے جو سرکاری و نجی شعبوں میں بدعنوانی، فراڈ اور بدانتظامی کو بے نقاب کرتے ہیں، تاکہ احتساب اور شفافیت کو فروغ دیا جا سکے،سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سید کوثر عباس نے کہا،وسل بلورز اداروں کو جوابدہ رکھنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ان بہادر افراد کے لیے تحفظ کی کمی پاکستان میں بدعنوانی اور بدانتظامی کے خاتمے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔