راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم کو9 سال قید سخت کی سزا اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دی، مجرم اویس یعقوب سے 1 کلو 360 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، مجرم نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا تھا، تھانہ سٹی پولیس نے مجرم اویس یعقوب کے خلاف مئی 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
منشیات کے مقدمے میں ملوث مجرم کو9 سال قید سخت،ایک لاکھ روپے جرمانہ
Oct 14, 2024