اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آئی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر احمد ملک اور آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبر کے الیکشن کا انعقاد صاف اور شفاف ہوا ۔ جس کی نگرانی وزارت تجارت کے ڈپٹی ڈائریکر نے کی - چند افراد نے شکایت جمع کرائی کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے لیکن ڈائریکٹر جنرل نے الیکشن کو صاف و شفاف قرار دیتے ہوئے مہر ثبت کر دی ۔ اسی الیکشن میں ناصر منصور قریشی کو صدر منتخب کیا گیا جنہوں نے وزارت تجارت کے آفیسر کی موجودگی میں حلف اٹھایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی آنکھوں سے ہلڑ بازی دیکھی ۔ اب کچھ افراد ناصر قریشی کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ ناصر قریشی صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ حلف اٹھا چکے ہیں اور اپنے دفتر کا چارج لے کر گذشتہ دو ہفتہ سے کام کر رہے ہیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ناصر قریشی اپنی قانونی مدت پوری کریں گے - جبکہ غلط خبریں پھیلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے -