اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھا نہ کرپا پولیس نے شراب فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور تیاری شراب میں استعمال ہونے والا مواد برآمد کر لئے ملزمان ذیشان الیاس ،محمد طارق اور خالد مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب اور آلات تیاری شراب برآمد کرلئے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شراب و منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی ۔