ایس سی او سمٹ ، وفاقی پو لیس نے بھرپور سکیورٹی انتظامات کرلئے 

Oct 14, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں "شنگھائی تعاون تنظیم "2024 سربراہی کانفرنس کے سلسلہ میں اسلام آباد پولیس نے بھرپور سکیورٹی انتظامات کرلئے کو یقینی بنانے کے لئے جس کیلئے ایک جامع اور مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیاانسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام وینیوز ،ایئر پورٹس ،نور خان ایئر بیس سمیت روٹس اور فنل ایریاز،ہوٹلز اور وفود کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی ڈیوٹیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام غیر ملکی سربراہان ،وفود اور غیر ملکی مہمانوں کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ،پولیس کے ساتھ وزارت خارجہ ،ضلعی انتظامیہ ،پاکستان آرمی ،رینجرز ،ایف سی ،دیگر صوبائی پولیس ،انٹیلیجنس ایجنسیاں ،ٹریفک پولیس اور سپیشل برانچ کے افسران و جوان بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں،ایس سی او سمٹ 2024کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کے 09ہزار سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک کا مربوط اور جامع پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے مشکلات کا سامنا ہو،اسلام آباد پولیس کو ایس سی او سمٹ 2024کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے عوام الناس کے تعاون کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایک کامیاب سمٹ منعقد ہو گی اسلام آباد پولیس اپنے تمام تروسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وفود کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی اورملکی وقار اور تشخص کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں