علاقائی روابط وتعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں چائنہ چیمبرآف کامرس کی رپورٹس کے اجرا پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ،عالمی سطح پر تیز ی سے بدلتی جیو اکنامک،جیواسٹریٹجک صورتحال معاشی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو بڑھا دیتی ہے اجتماعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے آگے بڑھیں علاقائی روابط وتعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے چین کی کمپنیوں نے جس احسن طریقے سے یہاں کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے پاکستان دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ، علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہیسٹریٹجک محل وقوع، بھرپور قدرتی وسائل اور افرادی قوت پاکستان کو ایک پرکشش ملک بناتے ہیں توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیسی پیک کا دوسرا مرحلہ انتہائی اہم ہے اور اس پر پیش رفت جاری ہے

ای پیپر دی نیشن