سیاحت کا فروغ ،پی ٹی ڈی سی اور ڈسکوری پاکستان کے یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں سیاحت پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)اور ڈسکوری پاکستان ٹی وی نے پاکستان اور بیرون ملک سیاحت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں پی ٹی ڈی سی کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے ایم او یو پر دستخط کیے جبکہ ڈسکور پاکستان ٹی وی کی جانب سے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق نے دستخط کییایم او یو کے ذریعے دونوں تنظیموں نے مختلف پروموشنل سرگرمیوں اور اقدامات کو منظم کرنے کے لیے ہاتھ ملانے پر اتفاق کیا تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سیاحوں کے لیے دوستانہ مقام کے طور پر تشخص کو فروغ دیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن