شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے‘ چین‘ بھارت‘ روس‘ ایران اور کرغزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔  بھارت کا چار رکنی جبکہ روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا‘ اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سات نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ آج اسلام آباد پہنچیں گے‘چین کا 15 رکنی، کرغزستان کا چار اور ایران کا دو رکنی وفد بھی پہنچ گیا جنہیں سخت سکیورٹی میں وفاقی دارالحکومت پہنچادیا گیا۔  وفود کی پاکستان آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ 14سے 17 اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔  سفارتی ذرائع کے مطابق ایس سی او کانفرنس میں شرکت کےلیے ایرانی اول نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ چینی وزیراعظم کے ساتھ وزارت خارجہ اور تجارت کے حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔ چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ساتھ پارلیمانی رہنماؤں اور اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔  ایرانی اول نائب صدر ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے بالخصوص غزہ و لبنان کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن