بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع

Oct 14, 2024 | 12:44

بھارتی  مسافر طیارے میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد تمام مسافر خوف میں مبتلا ہوگئے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے نیویارک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد دہلی ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پرواز نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ائیرپورٹ سے رات 2 بجے کے قریب اڑان بھری، جس کے فورا بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے کے بعد حکومت کی  سکیورٹی ریگولیٹری کمیٹی کی ہدایت پر پرواز کو دہلی کی جانب موڑ دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے JFK چلانے والی پرواز AI119 کو ایک مخصوص  سکیورٹی الرٹ موصول ہوا۔الرٹ کے بعد تمام مسافروں کو دہلی ائیرپورٹ ٹرمینل پر باحفاظت اتارا گیا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام معیاری حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں