چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ اسلام آباد پہنچ گئے،وزیراعظم نے استقبال کیا۔

Oct 14, 2024 | 13:08

چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر انکا استقبال کیا.  یہ دورہ کسی بھی چینی وزیر اعظم کا 11 برس بعد پاکستان کا  پہلا دورہ ہے.   بعد ازاں چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچیں گے جہاں انکو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا.  وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی وزیرِ اعظم کی ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہونگیں. دونوں وزراءِ اعظم چین پاکستان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے، جس میں سی پیک 2 کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی شامل ہیں. تقریب میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ورچوئل افتتاح بھی شامل ہے.

مزیدخبریں