بنوں: نامعلوم افرادکی فائرنگ ،خاتون ہیڈکانسٹیبل جاں بحق

Oct 14, 2024 | 13:37

بنوں میں منڈی بکاخیل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون ہیڈ کانسٹیبل  جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بکاخیل میں چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان  جاں بحق ہوگئیں۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس  کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال ل منتقل کردیا گیا ۔

مزیدخبریں