ٹرمپ کی ریلی کے دوران سکیورٹی حصار کے باہر سے مشتبہ شخص گرفتار

Oct 14, 2024 | 14:04

 شمالی کیلیفورنیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی ریلی کے دوران سکیورٹی حصار کے باہر سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق ملزم کی گاڑی سے ایک شاٹ گن ایک ہینڈ گن اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ انچاس سالہ شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں ملزم کو پانچ ہزار ڈالر کی ضمانت دینے پر رہا کردیا گیا۔حکام کو شبہ ہے کہ یہ سابق امریکی صدر کے خلاف تیسرا قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے۔ریور سائیڈ کانٹی کے شیرف چاڈ بیانکو نے کہا، ہم نے ممکنہ طور پر ایک اور قاتلانہ حملے کو روکا ہے۔ بیانکو کے مطابق ملرمبینہ طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

مزیدخبریں