ٹنڈو الہیار: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔ ٹنڈو الہیار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی ہیں، مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو، نوازشریف اور پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کروں گا، 18ویں ترمیم میں بھی ہمیں 9 مہینے لگ گئے تھے، آج کیا مسئلہ ہے جو ہم پر جلدی مسلط کی گئی ، ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔مولانافضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے اپیل کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں، پہلے بھی مظاہرے کے نتائج اچھے نہیں آئے۔
آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں: مولانا فضل الرحمان
Oct 14, 2024 | 15:00