ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی:مریم نواز 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے شرکاء کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن سربراہان کی 23ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ پاکستان میں سربراہان مملکت کی آمد خوش آئند امر ہے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے باہمی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے. ایس سی اوسمٹ کانفرنس کا انعقاد پوری قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ باہمی تعاون سے غربت کے خاتمے او رمعاشی ترقی کے اہداف پورے کیے جائیں گے. ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن