کراچی پریس کلب ,خواتین اور صحافیوں و دیگر پر تشدد کرنیوالے 10 پولیس اہلکار معطل

کراچی: پریس کلب کے باہر پرامن احتجاج میں شامل خواتین، صحافیوں اور مظاہرین پر تشدد کرنے والے 10 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کلب پر خواتین اور صحافیوں و دیگر پر تشدد کرنیوالے 10 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ڈی آئی جی اسدرضا نے بتایا کہ 10 پولیس اہلکاروں کوہیڈکوارٹررپورٹ کی ہدایت کردی.ایس ایس پی سٹی کو محکمانہ کارروائی کر کے سزا یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اسد رضا نے کہا کہ معطل اہلکاروں کوسی سی ٹی وی کی مددسےشناخت کیاگیا تاہم تشدد کرنے والے دیگر اہلکاروں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پریس کلب سیکیورٹی پرمامور2سینئرپولیس افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے.صحافیوں، خواتین اور بچوں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائےگی۔اس سے قبل کراچی میں ڈاکٹرشاہ نواز کے قتل کے خلاف مارچ کے شرکا پر پولیس تشدد کی پیپلزپارٹی نے معذرت کی تھی، شیری رحمان نے کہا تھا کہ ہم جمہوری جماعت ہیں،شہریوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔بختاوربھٹو نے بھی پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کردی اور ٹوئٹ میں لکھا ‘صوبائی وزیرداخلہ نےتحقیقات اورکارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے. ظلم میں ملوث تمام افرادکیخلاف کارروائی ہوگی۔


 

ای پیپر دی نیشن