نوجوانوں کومختلف شعبوں کی تربیت دیکرقطرودیگرممالک میں بھیجوائیں گے:وزیراعلٰی بلوچستان

Oct 14, 2024 | 19:00

ویب ڈیسک

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 30ہزارنوجوانوں کومختلف شعبوں کی تربیت دیکرقطرودیگرممالک میں بھیجوائیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سے قطرشاہی حکمراں فیملی کے رکن شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان نے قطرشاہی حکمراں وفد کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں کی تربیت دیکر قطر و دیگر ممالک میں بھیجوائیں گے۔وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جاررہے ہیں. یہ نوجوان باعزت روزگاراوراپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ بھی پاکستان بھیجوائیں گے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت معاشی استحکام آئے گا اورغربت میں کمی آئے گی۔  شیخ خلیفہ کے اے التھانی نے کہا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام خوش آئند ہے۔ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔


 

مزیدخبریں