ٹریفک آفیسران اور ٹیپا TEPA توجہ دیں

مکرمی! لاہور میں فیروز پور روڈ انتہائی مصروف ٹریفک دباؤ کی بہت بڑی سڑک ہے۔ یہاں ٹریفک کے چند مسائل عوام و خواص کیلئے پریشانی کا باعث ہیں جن کو کوئی ٹریفک ایس ایس پی آج تک حل نہیں کر سکا ہے۔ شمع چوک‘ اچھرہ سٹاپ‘ شاہ جمال چوک ہر روز ٹریفک جام کا شکار ہوتے ہیں جہاں لمبی قطاریں عوام کو ’’خوار‘‘ کرنے کیلئے لگتی ہیں۔ ٹریفک آفیسران گھبراہٹ میں اشارے بند کر دیتے ہیں اور فیروزپور روڈ پر گزرنے والی ٹریفک کو کم وقت گزرنے کیلئے دیتے ہیں نیز ان کی تعداد بھی کم ہے۔ اچھرہ سٹاپ پر ویگن بس کی بدتمیز پارکنگ ٹریفک میں رکاوٹ ہے۔ نیز تاجروں کی کاریں بڑی سڑک کے سائیڈ پر کھڑی کرنے کی اجازت کیوں دی گئی ہے؟ سیاسی دباؤ پر اگر ایسا ہوا ہے تو اس سے ٹریفک رکاوٹ جام ہونا عوام کیلئے تکلیف دہ ہے۔ ایس ایس پی‘ ڈی آئی جی اسے ختم کرائیں۔ مزنگ چونگی بس سٹاپ پر بھی ایسا ہی مسئلہ ہے۔ یہاں بھی رکشہ ویگن والے ’’تباہی مچاتے‘‘ ہیں سارجنٹ غافل‘ ناکام‘ جامعہ اشرفیہ کے آگے وحدت روڈ موڑ پر نہر کی طرف جاتے وقت سرخ اشارہ ٹیپا والے اکثر نہیں جلاتے نہ مرمت کرتے ہیں نہر کی طرف اچھرہ سے آنے والی ٹریفک مسلسل چل رہی ہوتی ہے جبکہ وحدت روڈ سے نہر کو جانے والا اشارہ سبز روڈ پر ٹریفک مسلسل چل رہی ہوتی ہے جبکہ وحدت روڈ سے نہر کو جانے والا اشارہ سبز اور ٹریفک آرہی ہوتی ہے جس سے حادثات ہوتے ہیں اس سنگین غفلت‘ لاپروائی‘ نالائقی کا کون ذمہ دار ہے؟؟ ہر حال میں وحدت روڈ کے سبز اشارے پر نہر جانے والی ٹریفک کے وقت اس اشارے پر ٹریفک روکی جائے جو اچھرہ سے آتی ہے۔ اس کے علاوہ نہر پر بھی ٹریفک جام ہو جاتا ہے اس کا علاج کیا جائے۔ (پروفیسر اصباح الخیر لاہور)

ای پیپر دی نیشن