ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح ہسپتال لاہورکے آئی سی یو وارڈ کے سٹور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس پرہسپتال عملے نے قابو پالیا۔ لیکن کچھ دیر بعد آگ دوبارہ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری وارڈ میں دھواں پھیل گیا۔ ہسپتال عملے نے آئی سی یومیں داخل دس مریضوں کودوسری وارڈزمیں منتقل کیا مگرایک خاتون ماگریٹ گِل ، اورنگزیب اورطالب حسین دم گھٹنے سے توڑ گئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے اورمریضوں کی منتقل دوران ڈی ایم ایس ایڈمن کاشف بشیرسمیت پانچ ملازمین کرنٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کےباعث جناح ہسپتال کاانتہائی نگہداشت یونٹ بوجہ مرمت پانچ روز کےلیے بند رہے گا۔ جناح ہسپتال کے آئی سی یووارڈ میں ہونے والی آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ڈاکٹرپرویزمسعود،ڈاکٹروسیم شفقت اورانجینئر بابر شامل ہیں۔