وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے قتل کے مبینہ منصوبے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔ کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ دوہفتوں میں وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے قتل کا مبینہ منصوبہ صوبہ پنجاب کے مرکزی انٹیلی جنس ادارے اسپیشل برانچ نے بے نقاب کیا تھا،جس میں چند وفاقی عناصرکے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے خفیہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اسے تصدیق کے لیے آئی ایس آئی کوبھجوا دیا ہے۔ قتل کی سازش بے نقاب ہونے پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدام کریں۔