بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کشمیر کے بارے میں آل پارٹیزکانفرنس پندرہ ستمبرکو نئی دہلی میں طلب کرلی ہے۔

Sep 14, 2010 | 11:06

سفیر یاؤ جنگ
من موہن سنگھ نے آل پارٹیزکانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ نئی دہلی میں کشمیر کی صورتحال پر کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ بھارتی وزیراعظم کی زیرصدارت اس اجلاس میں مقبوضہ وادی میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے کشمیر کی تحریک آزادی میں شدت پر تشویش کا اظہار کیا اور اس تحریک کو روکنے کے لیے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں رہنماؤں سے بھارتی آئین کے تحت مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اختیارات کم کرنے کی تجویز زیر بحث آئی تاہم اسے رد کردیا گیا
مزیدخبریں