پاکستان نے بھارت پرزوردیا ہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں پرتشدد کارروائیوں کے بجائےاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل نکالے۔

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جون سے بھارتی مظالم کی نئی لہر نے سینکڑوں کشمیریوں کی جانیں لی ہیں جس سے پوری وادی میں بھارت کے خلاف نفرت مزید بڑھ گئی ہے، پاکستان ان مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتا اوربھارت کو کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا۔ وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان بھارتی مظالم کے برعکس کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری کے سامنے بھارت یہ چہرہ بے نقاب کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن