عالمی نمبرایک سپین کے رافیل نڈال نے سربیا کے نوواک ڈئیوکووچ کو شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے ہارڈ کورٹ گرینڈ سلام کے فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے سربیا کے نوواک ڈئیوکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ رافیل نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا، دوسرے سیٹ میں ڈئیوکووچ نے کم بیک کیا اور یہ سیٹ ٹائی بریکر پر سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ تیسرے سیٹ میں نڈال نے ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کیا اور چھ چار سے یہ سیٹ جیت کر اپنی برتری دو ایک کر دی۔ چوتھے سیٹ میں نڈال نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے بعد رافیل نڈال کے گرینڈ سلام ٹائٹلز
کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن