وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار سات سواکہترمیگاواٹ اورطلب تیرہ ہزارتین سواکانوے میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو سات سومیگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آبی ذرائع سے چھ ہزار چھ سواٹھارہ میگاواٹ، تھرمل سے ایک ہزار سات سوسولہ میگاواٹ اور آئی پی پیزسے چار ہزارتین سوپچاسی میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف باون میگاواٹ ہے۔ ترجمان کے مطابق پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی کم ہونے کیوجہ سے بجلی کی پیداوار متاثرہوئی ہے جس کی وجہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک بار پھر سے شروع کردی گئی ہے ۔