کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے اس پریمیئر شومیں فلمی دنیا سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران فلم پروڈیوسر بین سٹلرمرکز نگاہ رہے۔ فلم \\\'سب میرین\\\' کی کہانی ایک ناول سے ماخوذ ہے۔ بین سٹلر کا کہنا تھا کہ اس ناول کو پڑھنے کے بعد ان کو خیال آیا کہ اسے سینما سکرین پر پیش کرنا چاہیے۔ فلم \\\'سب میرین\\\' کے ڈائریکٹر رچرڈ ایوڈے ہیں۔ بارہ سے انیس ستمبرتک جاری رہنے والے ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں انسٹھ ملکوں کی تین سو انتالیس فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔