شریف میڈیکل سٹی میں ڈینگی بخار پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ادویات کی امپورٹ پر ڈیوٹی کو ختم کردیا جائے۔ میاں شہازشریف وزیر اعلی پنجاب
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے جرمنی سے ایک سو پچاس سپرے مشینیں اور دیگر سامان جلد پاکستان پہنچ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں سے مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے کل سے مریضوں کو سوشل سکیورٹی ہسپتال مانگا منڈی شفٹ کیا جائے گا۔ جہاں سینکڑوں مریضوں کے لئے بیڈ موجود ہیں۔ وزیر اعلی کا کہناتھا کہ جو بھی حکومتی فیصلوں کو نہیں مانے گا اس کے خلاف ڈنڈے سے کاروائی ہوگی۔ میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب
قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب نے شریف میڈیکل ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی اوران کے علاج معالجے کے لئے موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔