ایبٹ آباد کمشن کا اُسامہ کے کمپا¶نڈ کا دورہ‘بےان دےنے والوں کو تحفظ دےنگے: جسٹس(ر)جاوےد

ایبٹ آباد+اوگی (نامہ نگاران) ایبٹ آباد کمشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں اراکین نے ایبٹ آباد میںبلال ٹاﺅن مےں واقع اسامہ کے مبےنہ کمپا¶نڈ، ضلع تورغر کے علاقہ کنڈر اور غازی ائےر بےس کا دورہ کےا۔ تےن روزہ دورے کے پہلے روز کمشن نے ضلع تورغر کے دورے کے دوران عمائدےن اور عےنی شاہدےن سے ملاقاتےں کےں اور ےہاں اترنے والے دو امرےکی ہےلی کاپٹروں کے بارے مےں مقامی عےنی شاہدےن کے بےانات قلمبند کئے۔ جبکہ کمشن نے ڈی سی او ضلع تورغر مرےد خانم، ڈی پی او نقےب اللہ اور لےوی پتوکی انچارج کے علاوہ اسوقت کے اےڈمنسٹرےٹر سےد عبدالغفور کو بےانات قلمبند کرانے کے لئے اےبٹ آباد طلب کر لےا۔کمشن کے دیگر ارکان سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد‘ سابق آئی جی خیبر پی کے عباس خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جبکہ جسٹس (ر) جاوےد اقبال نے اےبٹ آباد مےں صحافےوں کو مختصر برےفنگ مےں بتاےا کہ اےبٹ آباد کمشن حمودالرحمٰن کمشن کے بعد اہم کمشن ہے۔ کمشن کو 500سے زائد افراد نے بےان رےکارڈ کرانے کے لئے درخواستےں دی ہیں۔ تےن روزہ دورہ کے دروان جو بھی شواہد سامنے آئے عوام کے سامنے لائےں گے۔ رپورٹ مکمل ہونے کا ٹائم فرےم نہیں دے سکتے۔ کمشن کے دورہ کے موقع پر اسامہ کے مبےنہ کمپاﺅنڈ کو مکمل طور پر سےل کردےا گےا تھا اور مےڈےا کے نمائندوں کو بھی قرےب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رےڈےو مانےٹرنگ/رےڈےو نےوز کے مطابق کمشن نے مقامی افراد سے معلومات حاصل کیں۔ اس دوران کمشن کو عسکری قیادت نے بریفنگ دی۔ جبکہ جسٹس (ر)جاوےد اقبال نے مزےد کہا کہ بےان رےکارڈ کرانےوالوں کو مکمل تحفظ کا ےقےن دلاتے ہیں۔
ایبٹ آباد کمشن / جائزہ

ای پیپر دی نیشن