لاہور (کلچرل رپورٹر) اعجاز گیلریز نے پاکستان کے 10 نامور مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں آرٹ لورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش میں جن مصوروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں ان میں صادقین، گل جی، استاد اللہ بخش، عبدالرحمن چغتائی، کولن ڈیوڈ، جمیل نقش، سعید اختر، شمزہ، میاں عسکری ایرانی اور احمد خان ہیں۔ نمائش میں مذکورہ دس مصوروں کے تقریباً 50 فن پارے رکھے گئے ہیں۔ نمائش کا عنوان ”آئی کون آف آرٹ فرام پاکستان“ رکھا گیا ہے۔ نمائش 23 ستمبر تک جاری رہے گی۔