سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی

Sep 14, 2012 | 17:00

سٹی رپورٹر

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سب سے پہلے آگ پہلی منزل پرلگی، آگ لگنے سے پہلے فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھا تاہم جیسے ہی دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، آگ فیکٹری کے کٹنگ ڈپارٹمنٹ میں لگی تھی۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہرہوتا ہے کہ فیکٹری میں چھ سو کے قریب افراد کام میں مصروف تھے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں بھتہ لینے اوردہشتگردی کے عنصرکوبھی دیکھا گیا ہے لیکن یہ عملی طورپرثابت نہیں ہوسکا، فوٹیج کے مطابق آگ لگنے کے وقت فیکٹری کے تمام راستے بند تھے اورصرف ایک راستہ کھلا تھا۔

مزیدخبریں