عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سترہ سو پچہتر ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت باسٹھ ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی ٹریڈنگ میں ایک بار پھر تیزی آگئی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت پینتالیس ڈالر بڑھ کر سترہ سو پچہتر ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت چودہ سو روپے بڑھ کر باسٹھ ہزار دو سو روپے اور دس گرام سونے کے دام بارہ سو روپے اضافے کے بعد تریپن ہزار تین سو چودہ روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی
تولہ قیمت بھی پینتالیس روپے بڑھ کر گیارہ سو پچہتر روپے ہوگئی۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کےصدرحاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری ایک بار پھر سونے کو پاکستان کی بلند ترین سطح کی جانب لے جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن