اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے چار سوچھہتر ارب دس کروڑ روپے فراہم کردیے۔ اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں نے چار سوچھیتر ارب دس کروڑ روپے ہی کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے نو اعشاریہ سات سات فیصد شرح سود پر ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کے بعد نجی شعبے اور حکومت کی جانب سے کمرشل بینکوں سے بڑھتے ہوئے قرضے بینکوں میں لیکوڈٹی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔ واضع رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی اسٹیٹ بینک نے چار سو ارب روپے کے ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی تھی۔
بینکاری نظام میں رقم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مرکزی بینک کو ایک ہفتے کے لیے چار سو چھہتر ارب اور دس کروڑ روپے فراہم کرنے پڑے۔
Sep 14, 2012 | 18:55