مشرقی افغانستان میں بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں اکیاون افراد ہلاک ہوگئے

Sep 14, 2012 | 20:01

خصوصی رپورٹر

صوبہ غزنی کے پولیس سربراہ جنرل ضراورزاہد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے بتایا کہ ضلع اب بند میں جمعے کی صبح آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعدلگنے والی آگ نے دونوں گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا،حادثے کے نتیجے میں اکیاون افراد ہلاک جبکہ پانچ بری طرح جھلس گئے ہیں،پولیس سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، لاشیں بری طرح جلنے کی وجہ سے انکی شناخت ناممکن ہے

مزیدخبریں