غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کے ساتھ ترک سرحد پر ایک ہفتے سے کرد باغیوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری تھی جس میں پچھتر عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ چار فوجی بھی ان جھڑپوں میں مارے گئے،سرحدی صوبےہکرئی کے گورنرآفس سے جاری بیان کے مطابق علاقے میں ابھی بھی جھڑپیں جاری ہیں،واضح رہے کہ کرد باغیوں کی جماعت کردستان ورکز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مسلح جنگجوانیس چوراسی سےترکی کی سکیورٹی فورسز کے خلاف برسرپیکار ہیں اور وہ آزادانہ ترکی اور عراق کے درمیان سرحد کے آر پار آتے جاتے رہتے ہیں۔